29ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کوہاٹ میں شروع ہو گئی

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نگرانی میں 29ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی،اس چمپئن شپ میں خیبر پختونخوا،پنجاب،بلوچستان،سند،گلگت،آرمی،واپڈاو دیگر محکموں کے مردوخواتین کھلاڑی شریک ہیں،چمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنرکوہاٹ ڈویژن جاوید مروت تھے،انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ روشان مسعود،پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر کفایت اللہ،صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر احمدنوازاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر ذیشان بھی موجود رہے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر باضابطہ ایونٹ کاافتتاح کیا۔

 

چمپئن شپ کے رنگارنگ افتتاحی تقریب میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ کیڈیٹ سکول کے بچوں اور بچیوں نے خوبصورت ٹبلوپیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جاوید نے مروات نے کھیل کودمیں نچوں کی اتنی بڑی شرکت خوس آئندہے کیونکہ اس طرح سرگرمیوں میں حصہ لینے سے صحت مندمعاشرہ تشکیل پاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کیلئے قابل قدرخدمات انجام دی ہیں اور اللہ کے فضل سے دوسرے اضلاع کی طرح کوہاٹ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے جدیدسپورٹس کمپلیکس بن گیاہے جہاں کرکٹ،فٹ بال،سوئمنگ پول اور انڈور گیمز کیلئے جمنازیم سمیت کھلاڑیوں کیلئے ایک بہتیرین ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے،انشا اللہ مستقبل میں اسکے مثبت نیائج نکلیں گے۔

 

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ روشان مسعود نے بھی خطاب کیااور ضلع بھر میں کھیلوں کیلئے گراس روٹس لیول پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی انہوں نے کوہاٹ میں نیشنل تیبل ٹینس چمپئن شپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی مشاورت حٹمی تاریخ کا اعلان کیاجائیگا۔اس موقع پر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر احمد نوازنے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکیاکہ جنہوں نے نیشنل جونیئر چمپئن شپ کے انعقادمیں ساتھ دیا۔

تعارف: newseditor