انٹرنیشنل اسکواش ریفری اور سابق کھلاڑی محمد فیاض خان راولپنڈی میں انتقال کر گئے

انٹرنیشنل اسکواش ریفری اور سابق کھلاڑی محمد فیاض خان راولپنڈی میں انتقال کر گئے،وہ کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ میں زمہ داری ادا کرنے کے لیے ہانگ کانگ سے کراچی آئے تھے،دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد ان کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا بعد ازاں اسٹنٹ ڈالنے کے بعد طبعیت بہتر ہونے پر وہ راولپنڈی چلے گئے تھے، جمعہ کو طبعیت بگڑنے کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے، دریں اثناء سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان، جان شیر خان ، قمر زمان اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راشد احمد نے فیاض خان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

تعارف: newseditor