پاکستان اور آسڑیلیا کا پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد اب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغازکل  سے ہوگا۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ کل  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو کہ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں نے ون ڈے میچز کی تیاری شروع کردی ہے جس کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز تین گھنٹے کا بھرپور پریکٹس سیشن بھی ہوا۔واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

 

تعارف: newseditor