والی بال ورلڈ اور ایف آئی وی بی کی روپے پرائم والی بال لیگ کے ساتھ شراکت داری

 

دبئی (خصوصی رپورٹ) والی بال ورلڈ اور ایف آئی وی بی نے روپے پرائم والی بال لیگ کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے جو 2 سال کے لئے ہوگی۔ میزبان ملک کی حیثیت سے 2023 اور 2024 میں روپے پرائم والی بال لیگ کی فاتح ٹیم ٹورنامنٹس میں بھارت کی نمائندگی کرے گی

 

جہاں انہیں اٹلی ، برازیل ، ایران وغیرہ جیسے دنیا بھر کے ٹاپ والی بال ممالک کے قائم کلبوں کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔کلب ورلڈ چیمپیئن شپ کو بھارت کی معروف اسپورٹس مارکیٹنگ فرم بیس لائن وینچرز خصوصی طور پر بھارت میں مارکیٹ کرے گی

جو روپے پرائم والی بال لیگ کے بانی پارٹنر بھی ہیں۔ چیمپیئن شپ 6 سے 10 دسمبر 2023 کے درمیان ہوگی۔ میزبان شہر کا اعلان رواں سال بعد میں کیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ بھارت میں بہترین بین الاقوامی والی بال لیکر آیا ہے جہاں 2022 میں روپے پرائم والی بال لیگ کے آغاز کے بعد سے اس کھیل کو زبردست پذیرائی ملی ہے

 

لیگ کے پہلے سیزن میں صرف بھارت میں 13 کروڑ 3 افراد نے ٹی وی پر اسے دیکھا جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اس کی 8 کروڑ 40 لاکھ مداحوں تک رسائی تھی۔ 20 برس سے زائد عرصے سے جاری بال کلب ورلڈ چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے مردوں کے بہترین پروفیشنل کلبز نے حصہ لیتے ہیں جس کی انعامی رقم ساڑھے تین لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔

تعارف: newseditor