پاکستان اولمپک وینیو انسپیکشن کمیٹی کا نیشنل گیمز کے سلسلے میں اجلاس اور ایوب سپورٹس کمپلیکس میں مختلف وینیوز کا معائنہ

کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) کوئٹہ میں رواں سال 34 ویں نیشنل گیمز منعقد ہوگی جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے نیشنل گیمز کے انعقاد سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 19 سال کے بعد نیشنل گیمز مٸی میں منعقد ہونے جا رہی ہے محکمہ کھیل کا ہدف نیشنل گیمز کا انعقاد کرنا ہے جس کیلٸے تیاریاں جاری ہے

 

اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن وینیو انسپیکشن کمیٹی کے اراکین جن میں احمد علی راجپوت، پاکستان آرمی کے میجر عرفان، محمد عمیر، اسلم ملک اور عرفان یونس موجود تھے

اس کے علاوہ تمام گیمز کے ایسوسی ایشن کے عہدیداران جن میں شیر محمد ترین، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ستی، کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر بابر یوسفزئی، بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید حفیظ آغا، بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے چئیرمین اسحاق علی، صدر فیض اللہ خان کاکڑ، بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد ایوب خلجی، بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نوراحمد رند، بلوچستان ٹینس کوچ نظام الدین، ووشو کوچ منصور خان درانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹیز کامران خورشيد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ درانی و دیگر موجود تھے

 

 

اجلاس کے بعد وینیو انسپیکشن کمیٹی نے نیشنل گیمز کیلئے ایوب سپورٹس کمپلیکس کے مختلف وینیوز کا دورہ و معائنہ کیا اس موقع پر تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے انہیں وینیوز کے بارے میں بریفنگ دی۔

تعارف: newseditor