پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کر کے بہت لطف آیا، ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کا دور مجھے بہت اچھا لگا۔ایک بیان میں شان ٹیٹ نے کہا کہ بھارت کے خلاف دو مرتبہ بڑے کراؤڈ کے سامنے ہمارے فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت فاسٹ بولرز میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ بولرز تیز گیند بازی کریں۔شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ہر کسی کے لیے آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ انگلینڈ کیسے کھیلے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز کی پچز کی تیاری میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، ہمارے پاس وہ اٹیک نہیں تھا جس کے ساتھ ہمیں انگلینڈ کے خلاف جانا چاہیے تھا۔