محمد وسیم اور ڈوین براوو کی شاندار کارکردگی کے باعث ایم آئی ایمریٹس تیسرے پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب

دبئی کیپٹلز اور شارجہ واریئرز ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ T20 میں آخری پلے آف کے لیے مدمقابل ہوں گے جبکہ ڈیزرٹ وائپرز، گلف جائنٹس اور ایم آئی ایمریٹس نے پلے آف میں اپنی جگہیں پہلے ہی بنا لی ہیں تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میںانتیس شاندار لیگ میچز ہوئے اور پلے آف میں چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے اس سلسلے میں پانچویں نمبر پر موجود شارجہ واریئرز کو ٹورنامنٹ کے آخری لیگ مرحلے کے میچ میں دبئی کیپٹلز سے بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے گلف جائنٹس کو شکست دینا ہوگی تاکہ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں شامل ہو سکے ۔ واریرز اور جائنٹس آج 6 فروری 2023 بروز پیر شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن میں ہوں گے جبکہ ڈیزرٹ وائپرز اور گلف جائنٹس، جو 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہونے کی وجہ سے ٹاپ ٹو میں اپنی جگہوں بنا لی ہے۔

 

ان کے علاوہ ایم آئی ایمریٹس نے 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر موجود ہے ۔دبئی کیپٹلز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف سات وکٹوں کی فتح کے ساتھ پلے آف میں کھیلنے کے موقع کی تلاش میں رہے وہ اس وقت مقابلے میں نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز شارجہ واریئرز واحدسے میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبرموجود ہے

 

 

 

واضح رہے کہ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز تیرہ جنوری کو ہوا تھا جس میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا لیگ کے پہلے راونڈ میں اب تک انتیس میچز ہو چکے ہیں اور تین ٹیمیں پلے آف کھیلنے کے لئے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں لیگ گا فائنل دبئی میں بارہ فروری کو کھیلا جائے گا اور جیتنے والی ٹیم کو سات لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ رنر اپ کو تین لاکھ امریکی ڈالرز انعام دیا جائے گا۔

تعارف: newseditor