پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست کا مزہ چھکنا پڑا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔پی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔کراچی کی جانب سے حیدر علی 59 اور شرجیل خان 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کے رومان رئیس، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کرن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔
جواب میں اسلام آباد نے 18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ اسلام آباد کی جانب سے کولن منرو 58 اور اعظم خان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔کراچی کی جانب سے محمد عامر اور محمد موسیٰ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، پہلے میچ میں اسے پشاور زلمی سے شکست ہوئی تھی۔