آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے میٹیز اوول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی ٹارگٹ بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے فلیڈنگ کوچ کی نگرانی میں فلیڈنگ سیشنز میں بھی حصہ لیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی زیر قیادت کل بولینڈ پارک میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ کھیلے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلا جائے گا۔