پیٹ کمنز اچانک دورہ بھارت چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے

 آسٹریلوی  ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نجی مسائل کی بنا پر بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل ہی گھر چلے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز چند دنوں کیلئے بھارت سے سڈنی واپس گئے ہیں تاہم آسٹریلوی کپتان یکم مارچ کو شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت واپس آجائیں گے۔

 

 

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  پیٹ کمنز نجی مسائل کی بنا پر گھر  واپس گئے ہیں، ان کی فیملی  میں کوئی شدید بیمار ہوگیا ہے تاہم کمنز  اندور میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی پریکٹس کیلئے اس ہفتے کے آخر تک بھارت واپس آکر  ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

 

 

خیال ہے کہ  4  ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت نے   ابتدائی دونوں میچز میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے شروع ہو گا۔

تعارف: newseditor