کراچی کنگز کو پی ایس ایل میں رہنا چاہیے ، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف کراچی اچھا میچ جیتا، کراچی کیلئے یہ جیت ضروری تھی۔اتوار کو ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز کو ابتدائی تین میچز میں مسلسل شکست کے بعد بالآخر چوتھے میچ میں پہلی کامیابی مل گئی۔

 

 

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 67 رنز سے شکست دی،کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی

 

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی کو پی ایس ایل میں رہنا چاہیے ، آج کراچی کنگز اچھی ٹیم کے خلاف جیتی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ ہونے دیں پھر سب کی کارکردگی دیکھیں گے، ایک میچ پر کسی نوجوان کو نہ چڑھایا کریں ، توقعات کا پریشر آجانا ہے ، ابھی کھیلنے دیں۔

تعارف: newseditor