پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین سے دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد بزنس مین جعفر حسین نے پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں ملاقات کی. اس موقع پر سینئر اسپورٹس اینکر یحیٰ حسینی بھی موجود تھے.ملاقات کے دوران پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف اور لاہور قلندر کے زیر اہتمام قلندر پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بتایا.انہوں نے مزہد بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان میں انڈر 20 قلندر ہاکی چیمپیئن شپ منعقد کرارہے ہیں.
مزکورہ ایونٹ سے 40 کھلاڑی جونیئر کیمپ کیلئے منتخب کریں گے. بعد ازاں منتخب جونیئر کھلاڑی ملائیشیا میں سیرہز کھیلیں گے اور ایشیاء جونیئر ہاکی کپ میں حصہ لیں گے. معروف بزنس مین جعفر حسین نے حیدر حسین کو پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے لاہور قلندر قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ہم سب کو چائیے قومی کھیل کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں.کراچی میں منعقد ٹرائلز میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت نے دھوم مچادی.جس پر لاہور قلندر اور پی ایچ ایف مبارکباد کے مستحق ہیں.
ہم دبئی کہ بزنس کمیونٹی اور اپنی جانب سے جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کی تیاریوں کے حوالے سے دبئی میں تربیتی کیمپ کرانے کی آپکو پیشکش کرتے ہیں. جس کے تمام سفری ویزہ و کھانے پینے سے لیکر رہائش دیگرتمام اخراجات ہم برداشت کریں گے تاکہ ہاکی کی بحالی میں ہم بھی اہنا حصہ ڈالیں مزکورہ کیمپ ایک ماہ کیلئے منعقد کیا جائے گا. پی ایچ ایف سیکریٹری حیدر حسین نے شکریہ اد کرتے ہوئے کہا اس وقت قومی کھیل کو اسی جذبے کی ضرورت ہے اگر یہ جذبہ ہم سب میں آگیا تو قومی کھیل دوبارہ اپنے عروج کی جانب گامزن ہوگا.آخر میں پی ایچ سیکریٹرجنرل حیدر حسین نے معروف بزنس مین جعفر حسین کو روایتی تحفہ اجرک پیش کی.