محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن حمزہ خان کیلئے 5 لاکھ روپے کا انعام.

 

 

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے ورلڈ جونیئر

سکواش چیمپیئن حمزہ خان کیلئے 5 لاکھ روپے کا انعام

 

پاکستان کو 37 سال بعد سکواش میں ورلڈ جونیئر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل دلوانے والے سکواش پلیئر حمزہ خان کو محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

 

حمزہ خان نے اپنے والد محمد نیاز کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا کیپٹن (ر) خالد محمود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی محکمہ کھیل کی روایت رہی ہے

 

اور خاص طور پر سکواش میں پاکستان کو طویل عرصے کے بعد عالمی ٹائٹل دلوانا بلاشبہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس پر حمزہ خان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو حمزہ خان کے لئے مزید 15 لاکھ روپے گرانٹ کی سمری بھی ارسال کی ہے امید ہے

وہ رقم بھی جلد ان کو مل جائے گی۔ ڈی جی سپورٹس خالد محمود نے محکمہ کھیل کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا چیک حمزہ خان کو حوالے کیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor