لیاری انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ 2023 ء اختتام پذیر ہوگئی.

 

پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیاری انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ2023 ء اختتام پذیر ہوگئی،

فائنل مقابلوں میں لیاری نے پہلی پوزیشن، کراچی نے دوسری جبکہ حیدرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق حاجی ابو بکر ٹرنک والا باکسنگ ارینہ پیپلز فٹبال سٹیڈیم لیاری میں منعقدہ چیمپئن شپ 12 سے 14 دسمبر تک جاری رہی جس میں سندھ بھر کے 7 ڈویژن کے105 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 21خواتین اور84مرد باکسرز شامل تھے۔

ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 15 مختلف کیٹیگریز کے 90 میچز کھیلے گئے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سول، سماجی شخصیات، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدران،

علاقہ معززین اور رینجرزکے اعلی افسران نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔

باکسنگ چیمپئن شپ کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ نوجوان نسل کو منشیات اوردیگر معاشرتی برائیوں سے روکنا اور ذہن سازی کرنا ہے۔

 

 

تعارف: News Editor