پاکستان باکسنگ کی سینیٸر ترین بین الاقوامی ٹیکنیکل شخصیت علی اکبر شاہ قادری شدید علیل

 

پاکستان باکسنگ کی سینیٸر ترین بین الاقوامی ٹیکنیکل شخصیت علی اکبر شاہ قادری شدید علیل۔

چار روز سے مقامی ھاسپیٹل میں داخل.نگران وزیر اعظم و نگران وزیر اعلی سندھ سے فوری دادرسی کی اپیل

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ کی سندھ کراچی سے تعلق رکھنے والی سینیٸر ترین باکسنگ کی ٹیکنیکل و دنیا کے پانچوں براعظم میں پاکستان و ایشیا کی نماٸندگی کا مفرد اعزاز کے حامل علی اکبر شاہ قادری شدید علالت کے سبب چار روز سے کراچی کی مقامی ھسپتال میں داخل ہیں۔

گذشتہ ماہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں انکی بیماری اور پاکستان باکسنگ کی لیجینٹ شخصیات کی بے بسی پر خبریں بھی شایع ہوٸیں مگر وفاقی و سندھ حکومت کے کھیلوں کے ادارے کی طرف سے کوٸی توجہ نہیں دی گٸی۔

پاکستان باکسنگ کی سینیٸر اولمپیٸن و انٹرنیشنل شخصیات اولمپیٸن ریفری جج غلام حسین پٹنی,انٹرنیشنل ریفری ججز محمداکرم خان,محمد اسلم قریشی,ارشد جاوید قریشی,

محمد شریف,عطرت نظیر, انٹرنیشنل کوچز علی بخش بلوچ,مجید بروھی,یونس قمبرانی,خان محمد بلوچ ,لال شاہ ھمدرد ,اولمپیٸن حیدر علی (انگلینڈ),اولمپیٸن عبدالرشید بلوچ (_نیوزی لینڈ) اولمپیٸن عبدالرشید قمبرانی,اولمپیٸن مہراللہ لاسی,

اولمپیٸن اصغر علی چنگیزی,اولمپیٸن اصغر علی شاہ,اولمپیٸن بابر علی خان,اولمپیٸن احمد علی خان ,محتصم چوھدری(امریکہ),

و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ اور وزیر اعلی سندھ جسٹس مشیر عالم سے اپیل کی یے کہ وفاقی و صوباٸی سطح پر اسپورٹس مینز کی فوری دادرسی کی جاٸے اور انکے لٸے مختص فنڈز میں حاٸل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جاٸے۔

باکسنگ لیجنیٹس نے وفاقی و صوباٸی حکومتوں سے اپیل کی یے کہ اسپورٹس کے نام پر ہونے والی بے انتھا کرپشن کو روک کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی حقیقی اسپورٹس شخصیات کی دادرسی کی جاٸے۔

 

 

تعارف: News Editor