بے نظیر بھٹو شہید ٹارگٹ بال گولڈ کپ کا فائنل23 دسمبر کو کھیلا جائے گا.

 پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین ہونے والا میچ دوپہر 12 بجے شروع ہو گا

میچ کے انعقاد سے گراس روٹ لیول سے ٹارگٹ بال کے کھیل کو فروع ملے گا:رانا وقار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹارگٹ بال گولڈ کپ کا فائنل میچ پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین 23 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے کھیلا جائے گا،

میچ کے چیف آرگنائزر رانا وقار ہیں ۔پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹارگٹ بال گولڈ کپ کے فائنل میچ کی تیاریاں جاری ہیں ۔

چیف آرگنائزر رانا وقار کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹارگٹ بال گولڈ کپ کے انعقاد سے گراس روٹ لیول سے ٹارگٹ بال کے کھیل کو فروع ملے گا ۔پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم کا کہنا تھا

کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو منشیات اور منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنے اورنوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے، جب کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہی ہسپتال ویران ہوں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!