مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2024-25 اور اس کے سپورٹس ایونٹس کا اعلان

سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں رستم پنجاب دنگل،پنجاب کے تیز ترین اتھلیٹ،6گیمز پر مشتمل ونٹر سپورٹس چیمپئن شپ کے مقابلے کرائے جائیں گے، مشیر کھیل پنجاب

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 90کھلاڑیوں کو ڈائمنڈ، گولڈاورسلور کیٹیگریز میں بالترتیب 70ہزار،50ہزاراور30ہزار روپے ایک سال کیلئے اعزازیہ دیئے جائیں گے،وہاب ریاض

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپورٹس کلبزکورجسٹرڈ کیا جارہا ہے اور اب تک5000سے زائد درخواستیں رجسٹریشن کیلئے موصول ہوچکی ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب

کھلاڑیوں کو انعامات اور اعزازئیے دینے کیلئے 2ارب روپے کی رقم سے انڈومنٹ فنڈمنظور ہوچکا ہے جس سے ہرماہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی رقم ہمیں ملے گی، ڈاکٹر آصف طفیل

لاہور(نواز گوھر)18دسمبر2023ء۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2024-25کا اعلان کردیا ہے،مشیرکھیل پنجاب وہا ب ریاض نے کہا ہے کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2024-25کے تحت رستم پنجاب دنگل کروایا جائے گاجس کی انعامی رقم40لاکھ روپے ہوگی،

پنجاب کے تیز ترین اتھلیٹ کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے جنوری میں ونٹر سپورٹس چیمپئن شپ بھی کرائی جائے گی جس میں 6گیمزکے مقابلے ہوں گے، جس کی انعامی رقم کے طور پر ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کے انعامات دیے جائیں گے،

25دسمبر کو قائداعظم ڈے کے موقع پرہاکی اولمپئن اور قومی ہا کی ٹیم کے درمیان ہاکی میچ کروایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 90کھلاڑیوں کو ڈائمنڈ، گولڈاورسلور کیٹیگریز میں بالترتیب 70ہزار،50ہزاراور30ہزار روپے ایک سال کیلئے بطور اعزازیہ دیئے جائیں گے

جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ انڈر16پروگرام کے تحت اب تک 6گیمز کے ایونٹس ہوچکے ہیں ان گیمز سے صوبائی سطح پر منتخب ہونے والے 270کھلاڑیوں کو 10ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، پہلے مرحلے میں دو کیٹیگریز انڈر16اور پروفیشنل کو منتخب کیا گیا ہے

سپورٹس بورڈ پنجاب نے 18گیمز کو منتخب کیا ہے جس کی18 ٹیمیں بنا ئی جائیں گی اور اگلی نیشنل گیمز میں ہماری ٹیمیں بہترین پرفارمنس پیش کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ کوچز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب پہلی مرتبہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز قائم کردیا ہے

جس کا پہلا بیج تربیت حاصل کرچکا ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پریس کانفرنس میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپورٹس کلبزکورجسٹرڈ کیا جارہا ہے

اور اب تک5000سے زائد درخواستیں رجسٹریشن کیلئے موصول ہوچکی ہیں ہمارا مقصد سپورٹس کا فروغ ہے تاکہ گراس روٹ لیول سے سپورٹس ترقی کر ے اس حوالے سے کلبز رجسٹریشن کی جارہی ہے اس طرح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف سپورٹس سائنسز میں کوچز کو پہلی مرتبہ جدید تربیت دی جارہی ہے

ان کو باقاعدہ سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف سپورٹس سائنسز میں ایس این ای بھیج کرسٹاف کو بھرتی کیا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو انعامات اور اعزازیہ دینے کیلئے 2ارب روپے کی رقم سے انڈومنٹ فنڈ منظورہوچکا ہے

جس سے ہرماہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی رقم ہمیں ملے گی جو کھلاڑیوں کیلئے ہوگی ایک اور سوال کے جواب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ ان گیمز میں ہر کھلاڑی حصہ لے سکتا ہے اور ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگری میں منتخب ہوتے ہیں تو انہیں اپنا ڈیپارٹمنٹ چھوڑنا ہوگا۔

 

 

 

error: Content is protected !!