نگران وزیر کھیل سندھ سید جنید علی شاہ اور مسز اسماء شاہ کی زیر سرپرستی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

 

سندھ کے نگران وزیر برائے کھیل، امورِ نوجوانان ، ثقافت، نوادرات اور آرکائیوز ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور مسز اسماء شاہ کی زیر سرپرستی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

 

ایڈیشنل سیکریٹری محکمۂ اسپورٹس سندھ توفیق احمد نے جناح کرکٹ ٹرافی ٹورنامٹ کا افتتاح کردیا۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد جناح کرکٹ گراؤنڈ ناظم آباد نمبر 5 میں ہورہا ہے۔

جناح کرکٹ ٹرافی میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 8 ٹیمیں بوائز کالجوں اور 8 ٹیمیں کراچی کے مختلف کرکٹ کلب کی ہیں۔

 

ایڈیشنل سیکریٹری محکمۂ کھیل و امورِ نوجوانان محمد توفیق نے پہلی گیند کھیل کر آج صبح جناح کرکٹ گراؤنڈ ناظم آباد نمبر 5 میں جناح ٹرافی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر مسز اسماء شاہ بھی موجود تھیں جبکہ محکمۂ کھیل و امورِ نوجوانان کے متعلقہ افسران اور نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ جناح کرکٹ ٹرافی کا انعقاد نگران صوبائی وزیر برائے کھیل، امور نوجوانان ،ثقافت، نوادرات اور آرکائیوز ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور مسز اسماء شاہ کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 8 کلب ٹیمیں اور 8 ٹیمیں کراچی کے مختلف کالجوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان محمد توفیق نے کہا کہ صحت مند زہن کے لئے صحت مند جسم بہت ضروری ہے اور کھیل ہمیں اپنی جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کا بہترین وسیلہ مہیا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمۂ کھیل و امورِ نوجوانان اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا

اور صوبے میں کھیلوں اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لئے محکمہ ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی ۔

 

 

 

تعارف: News Editor