آل راؤنڈر شاداب خان کو پنجاب پولیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا.

 

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو پنجاب پولیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔

 

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک پر لگایا ہے، آل راؤنڈر نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب کو شکریہ ادا کیا۔

شاداب خان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!