اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کی سات ویمینز کھلاڑی اور کوچ سعیدہ خانم گوجرہ روانہ

 

اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کی سات ویمینز کھلاڑی اور کوچ سعیدہ خانم گوجرہ روانہ

ویمینز پلیئرز گوجرہ میں منعقدہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اینڈ ڈپٹی کمشنر فلڈ لائٹس ویمینز ہاکی لیگ میں شرکت کرینگی

 

کراچی : پنجاب کے شہر گوجرہ میں منعقد ہونیوالی پہلی پاکستان ہاکی فیڈریشن اینڈ ڈپٹی کمشنر فلڈ لائٹس ویمینز ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کی سات کھلاڑی اور کوچ سعیدہ خانم کراچی سے بذریعہ پاکستان ایکسپریس گوجرہ روانہ ہوگئیں،

اکیڈمی کے کوچ سید آل حسن نے پیر کے روز کھلاڑیوں کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے رخصت کیا. گوجرہ جانے والی کھلاڑیوں میں گول کیپر مسفیرا ارشد، رشدہ فاطمہ،

سندس صدیقی، امنہ فاطمہ، مقدس، عمیمہ خان اور فاطمہ نور شامل ہیں یہ ساتوں کھلاڑی ویمینز ہاکی لیگ میں شرکت کرنے والی چھے مختلف ٹیموں میں شامل ہیں

جبکہ سعیدہ خانم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے منتخب کردہ ٹیم کی ہیڈ کوچ مقرر کی گئیں ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، ویمینز ہاکی لیگ 20 دسمبر سے شروع ہوگی

جو 24 دسمبر تک گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری رہے گی.

 

 

تعارف: News Editor