سال 2023 ، ٹینس کے کھلاڑی حمزہ رومان کیلئے کامیابیوں کا سال ٹھہرا

 

سال 2023 ، ٹینس کے کھلاڑی حمزہ رومان کیلئے کامیابیوں کا سال ٹھہرا

پشاور سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے ٹینس سنسنیشن، حمزہ رومان نے نومبر اور دسمبر 2023 میں کئی ٹائٹل جیت کر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے بینر کے تحت ہونے والی ITF چیمپئن شپ میں مردوں کے ڈبلز چیمپئن کے طور پر فاتح بن کر ابھرے۔

میکڈونلڈ جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں حمزہ نے انڈر 16 کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور انڈر 18 کیٹیگری کے ساتھ ساتھ ڈبلز ڈویڑن میں رنر اپ ٹرافی کا دعویٰ کیا۔

نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں سلور ٹرافی اور شیخوسٹل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں چیمپئن شپ جیتنے کے ساتھ ان کی نمایاں کامیابیاں جاری رہیں۔

حمزہ نے ڈی آئی امان اللہ خان میموریل ٹینس چیمپئن شپ انڈر 18 اور مینز ڈبلز اور شہریار ملک میموریل ٹینس چیمپئن شپ لاہور انڈر 19 میں بھی فتح حاصل کی

جبکہ ڈبلز ڈویڑن میں رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔مستقبل میں اپنے کھیل کیساتھ لگن کا اظہار کرتے ہوئے، حمزہ نے سخت محنت کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سال 2024 میں بھی اسی طرح محنت جاری رکھیں گے.

 

 

تعارف: News Editor