نعمان علی کی جگہ محمد نواز
لاہور، 23 دسمبر 2023:
وہاب ریاض کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے لیے نعمان علی کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان کو شدید اپینڈیسائٹس کی تشخیص کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر کردیا گیا۔ آج ان کی سرجری ہوئی۔
29 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نواز، جو پہلے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی 17 رکنی T20I اسکواڈ کا حصہ ہیں، پہلی دستیاب پرواز پر آسٹریلیا جائیں گے۔
مینز کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا: “یہ واقعی بدقسمتی کی بات ہے کہ نعمان علی ٹیسٹ میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ کسی بھی نئے کھلاڑی کے لیے ویزا کے مسائل سمیت لاجسٹک چیلنجز کی وجہ سے، اور بائیں ہاتھ کے اسپنر کی ضرورت پر غور کرتے ہوئے، نواز ٹیم کے لیے بہترین دستیاب انتخاب تھے۔
ابرار احمد کی دستیابی پر ٹیم انتظامیہ پر امید ہے کہ ابرار 3 جنوری 2024 سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔