بے نظیر بھٹو شہید ٹارگٹ بال گولڈ کپ پاکستان گرین نے جیت لیا
پاکستان وائٹ کو11 کے مقابلے میں 16 پوائنٹ سے شکست،حنیف گل نے انعامات تقسیم کیے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹارگٹ بال گولڈ کپ پاکستان گرین نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹارگٹ بال گولڈ کپ کا فائنل میچ پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے ٹیموں کے درمیان ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پاکستان گرین ٹیم نے رانا وقار کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان وائٹ ٹیم کو 11 کے مقابلے میں 16 پوائنٹ سے شکست دیکر کر فائنل معرکہ اپنے نام کیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے رانا وقار نے 8 پوائنٹ اسکور کئے۔عثمان اور بلال نے چار چار پوئنٹ اسکور کیے۔پاکستان وائٹ کی جانب سے توصیف نے 4، سمیع نے 3 اور جواد نے 2 پوائنٹ اسکور کیے۔
رانا وقار کوشاندار کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔برکت خان اور ہارون احمد نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی ایس پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن محمد حنیف گل نے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان میں انعامات تقسیم کیے۔
دیگر مہمانوں میں پاکستان ٹارگٹ بال فیڈریشن کے صدر عارف محمود خان،سیکرٹری جنرل نظام الحق،پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کی صدر کنول خان،سید اعجاز الحسن شاہ،کامران ڈار، نصیر احمد،نرگس خان،
آصف اقبال خان،زاہد اقبال مرزا،فرخ مرغوب،شہباز کنول،میاں عتیق الرحمن اور پاکستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن محمد قیصر چوہان شامل تھے۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم تھے،جن کی انتھک محنت کی بدولت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹارگٹ بال گولڈ کپ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی ایس پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن محمد حنیف گل نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سمیت دیگرسماجی برائیوں سے بچانے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنے اورنوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے،
جب کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہی ہسپتال ویران ہوں گے،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹارگٹ بال گولڈ کپ کے انعقاد سے گراس روٹ لیول سے ٹارگٹ بال کے کھیل کو فروع ملے گا۔