پی ایچ ایف کے نئے صدر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طارق حسین منصوری بگٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ہاکی فیڈریشن کے حکام سے ملاقات کی ۔ نئے صدر میڈیآ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہاکی کے فروغ کیلئے کوششیں کرینگے ۔
انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس ممبران کا اجلاس بلانے کی بھی بات کی اور کیا کہ پی ایچ ایف کانگریس ممبران کا اجلاس جلد بلایا جائیگا انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل قریب میں ہاکی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے
ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نےمنصب سنبھالنے کے بعد اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے ملاقات کی
صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا پی ایچ ایف ہیڈکواٹرز میں دفتری امور جائزہ صدر پی ایچ ایف میرطارق بگٹی سے پی ایچ ایف عملہ کی ملاقات صدر پی ایچ ایف کو منصب سنبھالنےپر مباکباد اور نیک خواہشات کا اظہار