"پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں تیر اندازی کا نشانہ ایک بار پھر ٹوٹ گیا،
فٹبال کھلاڑی پانچویں واقعے کا ذمہ دار”
مسرت اللہ جان
پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں تیر اندازی کے ہدف کو نقصان کا پانچواں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فٹ بال کھلاڑی نے فٹ بال کی ہٹ لگا کر اسے توڑ دیا ۔یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا تھا
جب تیر اندازی کے کھلاڑی تیر اندازی کی پریکٹس کیلئے نہیں آئے تھے جس کی ا طلاع اطلاع پشاور اسپورٹس کمپلیکس کے منتظم کو دی گئی، جنہوں نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
جس کے دوران پتہ چلا کہ ایک نوجوان فٹ بالر آرچری کے ٹارگٹ توڑنے کے اقدام میں ملوث ہیں اور وہ صبح کے اوقات میں آرچری کے میدان میں آکر کھیلتا ہے.نادانستہ طور پر فٹ بال کی طاقت سے ہدف کو نیچے گرا دیتا ہے۔
فٹ بال کھیلنے والے کھلاڑی کے بارے میں جاننے کے بعد، منتظم نے فوری طور پر اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جب بھی اس فرد کو آس پاس کے علاقے میں دیکھا جائے تو اسے الرٹ کریں۔
2 بجے کے بعد فٹ بال کھلاڑیوں کے لیے مخصوص جگہ کے باوجود تیر اندازی کا نشانہ جانی نقصان ہوتا رہا۔ بار بار ہونے والے نقصان سے مایوس آرچری کلب نے خاردار تاریں لگانے کی باضابطہ درخواست ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کو جمع کرادی