میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے، 318 سکور کے جواب میں قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،
دوسری اننگز میں شاہینوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 16 رنز پر میزبان ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے اور اسے 241 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ،
16 کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گر جانے کے بعد مچل مارش نے 96 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سنبھالا ، سٹیون سمتھ نے 50 رنز بنائے ،
میر حمزہ اور شاہین شاہ آفریدی نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 54 رنز کے خسارے کے ساتھ 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، محمد رضوان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ،
پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 194 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے ،
دونوں بیٹرز کے مابین 45 رنز کی شراکت قائم ہوئی ، محمد رضوان 42 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ،
شاہین شاہ آفریدی نے چار چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے ، انہیں نیتھن لائن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ آؤٹ کیا ، حسن علی دو رنز بنا کر پیٹ کمنز کا نشانہ بنے جبکہ میر حمزہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو دو رنز بنانے کے بعد نیتھن لائن کی
گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے ، عامر جمال 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، پیٹ کمنز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 کھلاڑی میدان بدر کیے، نیتھن لائن نے چار اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی
، آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ، آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا ، پاکستانی باؤلرز نے ابتدائی اوورز میں تباہ کن بائولنگ کی اور 16 کے مجموعی اسکور پر میزبان ٹیم کے چار ٹاپ بیٹرز کو پویلین واپس بھیج دیا ،
عثمان خواجہ اننگز کی دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے ، اپنے اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے مارنس لابوشین کو 4 کے انفرادی اسکور پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا ،
اننگز کے چھٹے اوور میں میر حمزہ نے ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ، ڈیوڈ وارنر 6 اور تراوس ہیڈ بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہو گئے ، یہاں ایسا لگ رہا تھا
کہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم سو سے کم اسکور پر آؤٹ ہو جائے گی مگر مچل مارش اور سٹیون سمتھ انتہائی زمہ داری سے بیٹنگ کی اور پانچویں وکٹ میں 153رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچا دیا
، مچل مارش 96 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد میر حمزہ کی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سٹیون سمتھ نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا،
کھیل ختم ہوا تو ایلیکس کاری 16 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ، پاکستان کی جانب سے میر حمزہ اور شاہین شاہ آفریدی نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔