نیشنل ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

 

نیشنل ٹی20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی حاجی محبت اعوان تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں حاجی نعیم اعوان، سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود، کری ایٹڈ اپورچونٹی کی سی ای او محترمہ کومل خان صاحبہ،

ایبٹ آباد بورڈ سے کامران قبول، ڈائریکٹر وویمن میڈیکل کالج آصف محمود جدون،یو فون سے ایریا منیجر فرقان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھاجنہوں نے قومی سطح پر ایبٹ آبادکا نام روشن کیا۔ اس موقع پر نابینا کھلاڑیوں میں نقد انعام کے ساتھ مختلف تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

یو فون پاکستان کی جانب سے نابینا کھلاڑیوں میں شرٹس اور کیپس تقسیم کی گئی جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سوٹس اور نقدی،کرییٹڈ اپورچونٹی کی طرف سے اپرز دیے گئے۔وویمن میڈیکل کالج کی جانب سے نقدی اور حاجی محبت اعوان کی جانب سے 50 ہزار کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر محمد بلال اور تجمل حسین دانش نے تمام شرکاء اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا

 

 

error: Content is protected !!