بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کی ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز میں بھاری سرمایہ کاری

بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کی ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز میں بھاری سرمایہ کاری

دبئی (یکم فروری 2024)

بھارتی سپر اسٹار اجے دیوگن انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ہونے والے گلوبل ٹی 20 ٹورنامنٹ آف لیجنڈز میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے ٹورنامنٹ 3 جولائی سے 18 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں لیجنڈری کھلاڑی حصہ لیں گے۔

اداکار اجے دیوگن کے مطابق کرکٹ کے شوقین ہونے کے ناطے یہ چیمپیئن شپ ایک ناقابل یقین ایونٹ ہے جس میں لیجنڈری کرکٹرز میدان میں واپس آئیں گے۔

یہ عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں اور شائقین کرکٹ انہیں دوبارہ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
ستاروں سے بھرے اس ایونٹ میں یوراج سنگھ، بریٹ لی، کیون پیٹرسن، سریش رائنا، شاہد آفریدی جیسے کرکٹ لیجنڈز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں چھ ٹیموں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی نمائندگی ہوگی ۔

 

error: Content is protected !!