ڈیوس کپ: پاکستان پہلی بار بھارتی ٹینس ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار

ڈیوس کپ: پاکستان پہلی بار بھارتی ٹینس ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار
..
….اصغرعلی مبارک …..

پاکستان طویل عرصے بعد اپنی سرزمین پر ڈیوس کپ ٹینس کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا۔ دونوں ٹیمیں اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر گروپ ون کے پلے آف میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

دو ڈبلز اور دو سنگلز میچز ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے ڈیوس کپ میچز میں بارش کی صورت میں پیر5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے,

بھارت نے 2019 میں آخری بار نیوٹرل مقام قازقستان میں پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ میچ کھیلا تھا جس میں بھارت نے چار صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان آخری بار 2006 میں انڈیا کی سرزمین پر کھیلا تھا۔۔

میزبان پاکستان اور مہمان بھارتی ٹیموں نے اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر بھرپور ٹریننگ کی، دونوں ٹیمیں آج پریکٹس کریں گی جبکہ پری ایونٹ پریس کانفرنس اور ڈراز بھی آج صبح 11 بجے شیڈول کیے گئے ہیں۔

تاہم یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ آیا سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تماشائیوں کو یہ میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔ پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ’امید ہے یہ مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا

اور میں مستقبل قریب میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا پسند کروں گا عالمی ٹینس پیکنگ آرڈر میں دونوں ٹیمیں کافی نیچے ہیں لیکن اعصام الحق نے کہا کہ انہیں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ان کے تین کھلاڑی عالمی ڈبلز رینکنگ کے ٹاپ 100 میں شامل ہیں جبکہ سنگلز کھلاڑیوں سے بھی کانٹے کے مقابلے کی امید ہے خاص طور پر گراس کورٹ پر۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہم مقابلہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اور کورٹ پر اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کریں ,

 

error: Content is protected !!