34ویں نیشنل گیمز میں شامل جوڈو کے مقابلے کوٸٹہ میں منعقد ہونگے

34ویں نیشنل گیمز میں شامل جوڈو کے مقابلے کوٸٹہ میں منعقد ہونگے

 

کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) 34ویں نیشنل گیمز میں شامل جوڈو کے مقابلے کوٸٹہ میں ہی کرانے کا فیصلہ تفصيلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز میں شامل جوڈو کے مقابلے شیڈول کے مطابق کوٸٹہ میں ہونے تھے

لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے میزبان صوبے کے کھلاڑی کافی مایوس ہوۓ، بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نوراحمد رند نے سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی، ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود

اور جوڈو چمپئن شپ کمیٹی کے چیرمین وسیم دین ہاشمی کے ساتھ جوڈو کے مقابلوں کے حوالے سے ملاقات کی جس میں جوڈو کے مقابلوں کا لاہور منتقل ہونے کی وجوہات پر بات چیت ہوٸی جس کے بعد محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ معاملات طے پاۓ گٸے

اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام مساٸل کو حل کیا جاۓ گا اور جوڈو کے مقابلے کوٸٹہ میں ہی شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے،

بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر بشیر بابی صاحب اور جنرل سیکرٹری نوراحمد نے سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی، ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ اور پی او اے کے جنرل سیکرٹری خالد محمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان

اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر نیشنل گیمز کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

 

error: Content is protected !!