پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی جیت کر بھارت ورلڈ گروپ ون میں پہنچ گیا،
سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلے میں بھی پاکستان کامیابی حاصل نہ کرسکا
60سال بعد ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان کے دورے پر آنے والی بھارتی ٹینس ٹیم نے سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلوں میں بھی بہترین کھیل پیش کیا۔
اتوار کو اسلام آباد میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے کورٹس پر کھیلے گئے میچز میں انڈین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز بھارت نے ڈ بلز مقابلہ جیت کر تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ، ڈبلز مقابلے میں بھارتی جوڑی یوکی بھامبری اور ساکیتھ مائینی نے عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کو 2 – 6 اور 6 – 7 سے ہرایا ۔
گزشتہ روز پہلے سنگلز میں بھارت کے رام کمار نے پاکستان کے اعصام الحق کے خلاف 7-6 ، 6۔7 اور 0۔6 سے پہلا سنگلز جبکہ سری رام بالا جی نے عقیل خان کے خلاف 5۔7 اور 3۔6 سے دوسرا سنگلز میچ جیتا تھا
دوسرے روز کا کھیل بھی انڈیا نے اپنے نام کیا۔ اس نے ڈبلز مقابلہ جیت کر صفر تین کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
ڈبلز مقابلے میں انڈیا کے یوکی بھامری اور ساکیتھ مائی نینی کی جوڑی نے پاکستان کے عقیل خان اور مزمل مرتضٰی کو چھ دو اور سات چھ سے شکست دی،
جس کے بعد ٹائی کگ آخری ڈبلز مقابلے کی نوبت ہی نہ آئی۔ بھارت کے ہاتھوں پلے آف راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو میں چلا گیا۔