حیدرآباد اولمپک قائد ملت اسپورٹس فیسٹول کا کرکٹ ٹائٹل السید کلب کوٹری نے جیت لیا

کوٹری(شاہد کاظمی) حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جاری حیدرآباد اولمپک قائد ملت اسپورٹس فیسٹول کا کرکٹ ٹائٹل السید کلب کوٹری نے جیت لیا۔ ملک سکندر خان اسپورٹس کمپلیکس کوٹری میں نمائشی کرکٹ میچ میں پاک کائونٹی کلب کراچی کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پاک کائونٹی کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنہوں نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

شہزاد 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صادق نے 33 اور گلزار نے 18 رنز اسکور کیئے.کوٹری کے شیراز خان نے 3، نور حبیب اور ولید شیخ نے 2-2 اور اریب شیخ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ حدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا.زیشان قاسم نے 53، محمد رافع صدیقی نے 33 اور شیراز خان نے 23 رنز بنائے۔شہزاد اور یاور 1-1 وکٹ حاصل کرسکے۔

شہزاد اور زیشان کو مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے بانی و سکریٹری سید فہیم الدین  تھے جبکہ یوتھ سوسائٹی کے سینیئر نائب صدر زمان احمد خان،حیدرآباد سوشل ورکرز ٹیم کے چیئرمین سفیان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری جنید سراج,پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کے صدر احمد نواز مہمان اعزازی تھے جنہیں صدر تقریب حمید شاہ، خرم رفیع صدیقی،سید مسرت علی اور دیگر کمیٹی ممبران نے اجرک کے تحائف اور اعزازی شیلڈز پیش کیں۔اس موقع پر سید فہیم الدین نے اپنے خطاب میں کھیلوں کے صحت اور تندرستی اور دیگر پہلوئوں کے ساتھ ساتھ امن، دوستی اور بھائی چارے میں معاون ہونے جیسے پہلوئوں کو قابل عمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کے نام سے منسوب اسپورٹس فیسٹول شروع کرنے پر حیدرآباد اولمپک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب سے پرویز شیخ، محی الدین اور زاہد بلوچ نے بھی خطاب کیا۔آخر میں مہمان خصوصی سید فہیم الدین نے فاتحین میں ٹرافیاں اور مین آف دی میچ ایوارڈ تقسیم کیئے۔اس موقع پر استاد اصغر بھٹی،عمر شاہین، عمران خان،ظہرالدین، سعادت علی، بابر سموں، موسی شیخ اور دیگر موجود تھے۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بطور اسپیشل گیسٹ فیسٹول کا افتتاح کیا تھا جبکہ اس موقع پر ایس او اے کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری اصغر بلوچ،حیدرآباد اولمپک کے نائب صدر ایڈوکیٹ رزاق بروہی، برٹش اسپورٹس پاکستان کے چیئرمین رائو آصف اقبال اور ڈی سی اے جامشورو کے بانی صدر سلیم الدین بطور اعزازی مہمان تقریب میں شریک تھے۔فیسٹول کےکنوینیئر سید مسرت علی شاہ، آرگنائزنگ سیکریٹری زاہد بلوچ،ایونٹ مینیجر(کرکٹ) محی الدین شیخ،ممبرز کمیٹی رمیز راجہ،عمران خان،سید عدنان، بابر علی اور سعادت علی کو بھی آخر میں اجرکیں پہنائیں گئیں۔ 

error: Content is protected !!