پشاورڈویڑن باکنسگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،خیضر اللہ صدر اور اجمل خان سیکرٹری منتخب

پشاورڈویڑن باکنسگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،خیضر اللہ صدر اور اجمل خان سیکرٹری منتخب
رپورٹ:غنی الرحمن

پشاور:(سپورٹس رپورٹر)

 

پشاورڈویڑن باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ،خیضر اللہ کو صدر اور اجمل خان کو سیکرٹری منتخب کیا،جبکہ پوری کابینہ کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں لایاگیا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز ایگل باکسنگ اکیڈمی میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پشاور ڈویڑن کے باکسنگ کلبوں کے عہدیداروں نے کثیر تعدادمیں شریک رہے۔

اجلاس میں شرکاءنے پشاور ڈویڑن سمیت خیبر پختونخوامیں باکسنگ کھیل کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کوتلاش کرکے سامنے لانے کی تفصیلی باتیں کیں،شرکاءنے خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اکمل خان جدون اور سیکرٹری خیضر اللہ کابھر پور ساتھ دیںگے،کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جوصوبے میں باکسنگ کیلئے کام کررہے ہیں

اس موقع پر پشاور ڈویڑن باکسنگ ایسوسی ایشن کیلئے متفقہ طور پر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔جسکے مطابق خیضر اللہ کو صدر اور اجمل خان کو سیکرٹری چن لیاگیا،

جبکہ سینئر نائب صدر وں میںمیاں وحید شاہ،یاسین خان،رحم بی بی،نائب صدورمیں آمیر زادہ ،محمد علی ،غنی الرحمن اور عابد حسین،ایسوسی ایٹ سیکرٹری شاہدخان،الطاف الرحمن اور سلیم ،فیانس سیکرٹری ضیاءالرحمن ،

آفس سیکرٹری ندیدخان جبکہ ایگزیکٹیوکمیٹی میں نعمت گل،افضل خان،محمد عمر،صفی اللہ،نجم اللہ اورماریہ علی شامل ہیں۔ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کیلئے چیئرمین قادرزمان اور سیکرٹری باباسراج قابل ذکر ہیں۔

 

error: Content is protected !!