خان سورشیم کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ۔زون چھ وائٹس اور زون چھ ریڈ کی کامیابی۔

 

خان سورشیم کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ۔زون چھ وائٹس اور زون چھ ریڈ کی کامیابی۔

زین انور کی شاندار سینچری۔

کراچی: ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام خان سورشیم کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

پہلے میچ میں زون چھ وائٹس نے زون پانچ ریڈز کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

زون پانچ ریڈ ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی شبہہ حیدر نے 22 رنز بنائے۔کاشف علی نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 6 رنز دیکر 4 محمد اصغر نے 3 اور ولید عظیم نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون چھ وائٹس نے بغیر کسی نقصان کے3۔9 اوورز میں مطلوبہ 117 رنز بنا لئے۔زوھیب ادریس نے 5 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 60 اور جہاں زیب سلطان نے 48 رنز بنائے۔ دوسر ے میچ میں زون چھ ریڈز نے زون 2 گرین کو 118 رنز ہرا دیا۔

زون چھ ریڈ ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔زین انور نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں 7 چھکوں کی مدد سے 123 اور محمد اسد نے 11 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔

علی شنواری اور منیر الرحمان نے 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون 2 گرین 166 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔وجہہ فواد نے 48 اور سید نواب نے 21 رنز بنائے۔محمد اسد، طارق خان اور غلام حسین نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

error: Content is protected !!