پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا سجاس کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا سجاس کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

امید ہے منتخب صدر محمود ریاض اور جنرل سیکریٹری شاہد ساٹی سب کو ساتھ لیکر چلنے کی روایت کو برقرار رکھیں گے۔ امجد عزیز ملک

سجاس کے عہدیداران کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ان پر ممبران کے مکمل اعتماد کا مظہر ہے، اصغر عظیم

پشاور/کراچی ;  پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کے صدر امجد عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں اور مجلس عاملہ نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے انتخابات 25-2024 کے نتیجے میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سجاس کے صدر محمود ریاض،

جنرل سیکریٹری محمد شاہد عثمان ساٹی، سینئر نائب صدر عبدالرحمن، نائب صدور زبیر نذیر خان، مجاہد سولنگی، جوائنٹ سیکریٹری طارق اسلم، خزانچی ارشاد علی،

سیکریٹری اطلاعات کلثوم جہاں سمیت مجلس عاملہ کے ارکان شاہد علی خان، ریاض الدین، شاہد انصاری، ارشد وہاب، جنید احمد راجپوت، سید جاوید اقبال، امتیاز نارنجا، اکبر علی، جاوید اقبال (فوٹوگرافر)،محمد آصف خان، حذیفہ خان اور طارق حسین کو مبارکباد پیش کی ہے، پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر امجد عزیز ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے

کہ امید ہے نو منتخب کابینہ سجاس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلے گی، سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ سجاس کے ممبران نے بلا مقابلہ منتخب کرکے عہدیداروں کے کندھوں پر بڑی ذمہداری عائد کردی ہے، منتخب عہدیداروں کو سجاس کو متحرک رکھنے کے لئے پہلے سے زیادہ کام کرنا ہوگا، ۔۔۔۔۔۔

 

error: Content is protected !!