نیو یارک اسٹرائیکرز سری لنکا میں لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کھیلے گی

 

نیو یارک اسٹرائیکرز سری لنکا میں لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کھیلے گی

دبئی (13 فروری 2024)

 

ابوظبی ٹی 10 ٹورنامنٹ میں فتح کے بعد نیو یارک اسٹرائیکرز اب لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے دوسرے سیزن کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
ابوظبی ٹی 10 اور لنکا پریمیئر لیگ دونوں میں ان کی شاندار کارکردگی نے ان کی صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کیا جس سے انہیں عالمی سطح پر پہچان اور تعریف ملی۔
کیرون پولارڈ، بابراعظم، امام الحق، نسیم شاہ، آصف علی، محمد عامر متھیشا پتھیرانا اور رحمان اللہ گرباز جیسے عظیم کرکٹرزکی قیادت میں نیو یارک اسٹرائیکرز کا اسکواڈ نہ صرف ایک طاقت ہے بلکہ ایک ایسی ٹیم بھی ہے جو مسلسل بہتری اور کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔.
نیو یارک اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی شرکت بارے اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ہم نے نیو یارک اسٹرائیکرز اسکواڈ میں قابلیت اور گہرائی دونوں میں قابل ذکر وسعت دیکھی ہے۔

 

تعارف: News Editor