پشاور ; کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں فائرنگ ; 2 افراد جاں بحق

پشاور میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پشاور کے علاقے انقلاب خٹکوپل کے قریب پیش آیا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک فریق کے افراد دوسرے کے گھر شکایت لے کر پہنچے تو فائرنگ کر دی گئی ،

فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

error: Content is protected !!