چوتھی یونین کلب گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

چوتھی یونین کلب گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ

 یونین کلب کراچی میں چوتھی یونین کلب گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ مسٹر راشد اقبال مارکیٹنگ ہیڈ پاکستان بیوریگ لمیٹڈ مہمان خصوصی تھے

جنہوں نے مختلف ایونٹس کے فاتح اور رنر اپ میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ احمد علی راجپوت ‘شہزاد کاظمی’ منیجر یونین کلب، محمد خالد رحمانی، محمد اسلم خان۔ سید شاکر حسین، علاقائی مارکیٹنگ ہیڈ پیپسی’۔ غلام محمد، اصغر بلوچ، امتیاز شیخ، غلام یاسین۔ وینا مسعود‘ نرگس رحمت اللہ‘ قاضی سیاز الدین‘

حمرال قاضی‘ زہرہ قریشی‘ عبدالحمید‘ محمد سعید عادل ملک‘ ارم بخاری‘ فرحہ ریاض‘ پروین اختر‘ سرور حسین اور ٹینس فیملی کے بہت سے افراد موجود تھے۔

مسٹر راشد اقبال مارکیٹنگ ہیڈ پیپسی نے کراچی ٹینس ایسوسی ایشن اور صوبہ سندھ کے نوجوانوں اور خصوصی ضروریات کے حامل کھلاڑیوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوششوں کو سراہا

کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد خالد رحمانی نے اسپانسر پاکستان بیوریج لمیٹڈ یونین کلب اور میڈیا کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اختتامی تقریب سے احمد علی راجپوت، غلام محمد، وینا مسعود، شہزاد کاظمی نے بھی خطاب کیا

۔ حتمی نتائج

مردوں کے سنگلز فائنل

شمعون ہدایت نے ثاقب ضیاء کو شکست دی

خضر ایاز تھیبو نے انڈر 13 کا فائنل امان شیخ سے سے جیتا

۔ انڈر 8 سنگلز فائنل

اریز ایاز (پنون عاقل) نے محمد آیان عیسیٰ کو شکست دی

انڈر 15 سنگلز فائنل

ایسچیلے آصف نے نبراس ملک کو شکست دی

error: Content is protected !!