پاکستان سپر لیگ سیزن 9 ؛ پشاور زلمی کی خصوصی “خیبر ایڈیشن” کٹ لانچ

 

پاکستان سپر لیگ سیزن نو کے لیے پشاور زلمی کی خصوصی “خیبر ایڈیشن” کٹ لانچ،

پشاور زلمی کی پی ایس ایل نو کی ہوم اینڈ اے کٹ کی سی جی آئی ٹیکنالوجی کے زریعے تاریخی باب خیبر پر منفرد لانچنگ۔

پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سے منفرد اور ٹرینڈ سیٹنگ اسٹائل سے کٹس اور اینتھم لانچ کرنے والی پشاور زلمی نے پی ایس ایل نوکے لیے خصوصی خیبرایڈیشن کٹ لانچ کردی.

ہوم اینڈ اوے کٹ کو Cutting Edgeسی جی آئی ٹیکنالوجی کے زریعے تاریخی باب خیبر پر جدید ٹیکنالوجی کے زریعے لانچ کیا گیا۔

پی ایس ایل کی خیبر ایڈیشن کٹ کو باب خیبر سے منسک کرنے کا مقصد خیبر پختونخواہ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ، اپنے فینز کا آنیوالے سیزن کے لیے جوش بڑھانا ہے اور ساتھ ہی آنیوالے سیزنز میں اپنے ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔

پشاورزلمی خیبرپختونخواہ اور ہوم سٹی پشاور اور اس کی روایت سے جڑی ہوئی اور خیبرایڈیشن پلئینگ ہوم اینڈ اوے اینڈ ٹریننگ کٹ، باب خیبر اور ارباب نیازاسٹیڈیم سے جوڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے

اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار بھی یے کہ پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز میں اپنے جوشیلےفینز کے سامنے کھیلنے کے لیے بے تاب ہے۔

پشاور زلمی ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنے تمام فینز اور خیبرپختونخواہ کےکلچر کے فروغ اور کرکٹ فینز کے جوش و خروش میں اضافے کا عزم لیے پی ایس ایل نو کی جانب گامزن ہے۔

 

 

error: Content is protected !!