پشاور ; سول کوارٹر گراﺅنڈز کی بندش پر تالے توڑ دئیے گئے!

 

سول کوارٹر گراﺅنڈز کی بندش پر تالے توڑ دئیے گئے ، ایف آئی آر کے اندراج پر بھی خاموشی چھا گئی

مسرت اللہ جان

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام چلنے والے سول کوارٹر گراﺅنڈز کے تالے گذشتہ روز توڑ دیئے گئے ہیں جس کی ویڈیوبھی وائرل ہوگئی ہیں انتظامیہ نے ہاکی گراﺅنڈ کو بند کردیا تھا

تاہم نامعلوم افراد نے اس کے تالے توڑ دئیے جس کی اطلاع سول کوارٹر گراﺅنڈ پر تعینات کیئرٹیکر اور دیگر عملے کو کردی گئی جنہوںنے اس بارے میں رپورٹ ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس اسد کو پیش کردی ہیں

ذرائع کے مطابق سول کوارٹرکی انتظامیہ گراﺅنڈز کے تالے توڑنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج چاہتی ہیں تاہم انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں اس گراﺅنڈ پرایک دن ہاکی اورایک دن فٹ بال کے کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں جبکہ والی بال کے کھلاڑی روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کرتے ہیں.

 

error: Content is protected !!