یوم دفاع پاکستان رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ میں رسہ کشی مقابلے منعقدہوئے جس میں کالج کے آٹھ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ڈیپارٹمنٹ نے انگلش ڈیپارٹمنٹ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹراف اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ اورنگزیب خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ میں رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں آٹھ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا

 

پہلے سیمی فائنل میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ڈیپارٹمنٹ نے پولیٹیکل سائنس ڈویلپمنٹ کو دو ایک سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں انگلش ڈیپارٹمنٹ نے کاٹلنگ واریئرز کو تین صفر سے شکست دی جبکہ فائنل میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ڈیپارٹمنٹ نے انگلش ڈیپارٹمنٹ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹراف اپنے نام کرلی، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پروفیسر گوہر نوید،پروفیسر بادشاہ، پروفیسر شیر ولی، پروفیسر فیاض محمد، پروفیسر شہزاد، پروفیسر فاروق، فضل غفور، نور وحید، اصغر نسیم، اسحاق، ڈائریکٹر سپورٹس امیر سید، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد، ٹیکنیکل آفیشلز میں اعجاز محمد، محمد علی، عزیر محمد، عتیق اللہ سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔

error: Content is protected !!