صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی کی ہدایات کے تحت ملک بھر میں ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں مزید دس دن کی مہلت دے دی گئی۔
ملک بھر میں موجودہ ہاکی کلبوں کی سکروٹنی اور غیر جانبدارانہ و منصفانہ پی ایچ ایف الیکشن کے عمل کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26 فروری 2024 مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ملک بھر میں موجود تمام فعال ہاکی کلبوں کو سکروٹنی میں شامل ہونے کے لئے بلا تمیض و تخصیص کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن فارم جاری کئے گئے
جس کو جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری سے بڑھا کر 26 فروری 2024 کردی گئی ہے۔ پی ایچ ایف سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے رجٹریشن تاریخ بڑھانے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی۔