سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے انتخابات، صدر مقبول آرائیں اور جنرل سیکریٹری شاہد خان منتخب۔

سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے انتخابات، صدر مقبول آرائیں اور جنرل سیکریٹری شاہد خان منتخب۔

کراچی ; سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، مقبول آرائیں اور شاہد خان آئندہ چار برس کے لئے بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ عدنان گوری کو خزانچی منتخب کیا گیا،

گزشتہ دنوں منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران کو متفقہ طور پر اگلے چار سال کیلئے منتخب کیا گیا،

جنرل باڈی اجلاس میں سندھ کے 18 ڈسٹرکٹ، کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، بینظیر آباد، جامشرو، گھوٹکی، بدین، خیرپور، سانگڑ، ٹنڈولا یار، ٹنڈو محمد خان، نیشرو فروز،

قمبر، کشمور، ملیر، کورنگی، کماری، جیکب اباد، کراچی ویسٹ، کراچی ساؤتھ، کراچی ایسٹ، کراچی سینٹرل، ٹھٹا، سجاول، مٹیاری، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ کے نمائندوں نے شرکت کی.

اجلاس میں مقبول آرائیں جن کا تعلق کراچی سے ہے انہیں اگلے چار سال کیلئے صدر منتخب کرلیا گیا ، سکھر سے شاہد خان کو جنرل سیکرٹری جبکہ حیدراباد کے عدنان غوری کا بطور خزانچی انتخاب عمل میں آیا ،

دیگر عہدیداران میں نیاز احمد المانی چیئرمین سکھر, عدنان ترین(کراچی) سینیئر نائب صدر، سیما شاہ (حیدراباد) نائب صدر عبدالغنی( میر پور خاص) نائب صدر اور مس فاطمہ جامشرو، ازرا جمال اور ارشد صدیقی نائب صدر منتخب ہوئے

جبکہ مسٹر فدا (بے نظیر اباد) کو ایسوسی ایٹ سیکریٹری منتخب کرلیا گیا. مجلس عاملہ میں طلعت حسین لاڑکانہ، نصیر ملی بے نظیر اباد اخلاق احمد سکھر قرۃ العین

حیدراباد پرویز احمد سانگڑ عظمت پاشا کراچی ازار حسین خیرپور سے خدا بخش بدین افضل خان جامشورو ارشد ارائی سانگڑ مسعود احمد گھوٹکی کا انتخاب عمل میں آیا.

ویمین ونگ کی صدر عزرا جمال جمال اور سیکرٹری خالدہ افتخار کو منتخب کیا گیا.

error: Content is protected !!