خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ”،”علی حسن اور مبشر نواز کی شاندار سینچریاں ۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام جاری خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے۔
ان میچز کی نمایاں خصوصیت علی حسن اور مبشر نواز کی شاندار سنچریاں تھیں ۔کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گیے میچ میں زون چھ بلوز نے زون ایک وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون ایک وائٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
علمان شفیق نے 30 ، بہادر علی نے 26 رنز بنائے۔ سیف اللہ نے 20 رنز دیکر 4 اور محمد مکی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون چھ بلوز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 121 رنز بنا لئے اسامہ رزاق نے 11 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 81 رنز بنائے۔
نیاناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چھ وائٹس نے زون سات بلوز کو 72 رنز سے ہرا دیا۔ زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔
کاشف علی چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 52، زوھیب ادریس نے 39، ارباز خان نے 36 ، سیف علی نے 33، کاشف اقبال نے 32 اور عاشر احمد نے 28 رنز بنائے۔ احسن اللہ، حضرت علی اور احسن مروت نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں زون سات بلوز 182 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد حماد بھٹی نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 64، افروز حسن نے 27 اور رضوان عباسی نے 22 رنز بنائے۔ ولید عظیم نے 28 رنز دیکر 3،
خواجہ محمد حفیظ اور ساحل علی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون دو وائٹس نے زون تین بلوز کو 159 رنز سے ہرا دیا۔
زون دو وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے۔ علی حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں 6 چھکوں کی مدد سے 116 ، مبشر نواز نے 12 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 101، محمد سہیل خان نے 47، وہاج ریاض نے 40 اور سعید حسن نے 22 رنز بنائے۔
عالیان محمود اور حسن عاصم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون تین بلوز 181 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سنی نذیر نے 10 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 65، عبیس اللہ نے 34، ضیاء عباس نے 30 اور عمیر مغل نے 20 رنز بنائے۔
طحہٰ وقار نے 29 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ چو تھے میچ میں آر ایل سی اے گلبرگ گراؤنڈ پر کھیلے گیے میچ میں زون دو ریڈز نے زون چار ریڈز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون چار ریڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز بنائے۔
محمد احد علی نے7 چوکوں کی مدد سے 79، عمران لودھی نے 33، ولید احمد نے 31، اوزید علی نے 28 اور بلال مرزا نے 27 رنز بنائے۔ غضنفر خان نے 42 رنز دیکر 3، ناسط بخاری نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں زون دو ریڈز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 253 رنز بنا لئے۔ محمد علی نے 16چوکو ں کی مدد سے 84، سکندر حسن 6 چوکوں کی مدد سے 52 ، عادل علی نے 33 اور ناسط بخاری نے 30 رنز بنائے۔ ولید احمد اور عمر شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔