ساوتھ افریقہ کے اینریچ نارٹجے ابوظبی ٹی ٹین کے دوسرے دن ڈیبیوکریں گے

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین کا آغاز ہو چکا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اس ٹورنمنٹ میں دنیا ئے کرکٹ کے معروف کھلاڑی شامل ہیں ۔ ساو¿تھ افریقہ کے کھلاڑی اینریچ نارٹجے لیگ کے دوسرے دن مورس ویل سیمپ آرمی کے طرف سے بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے ۔ اینریچ نارٹجے پہلی بار ابوظبی ٹی ٹین میں حصہ لے رہے ہیں مورس ویل سیمپ آرمی کی قیادت معین علی کر رہے ہیں جبکہ لانس کلوزنر کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر نارٹجے کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین میں دس اوورز کے ایک باو¿لر کو صرف دو اوورز کرنے ہوتے ہیں جو انتہائی اہم ہیں کیوں کہ یہ کھیل تیز ترین ہے اور سارا انحصار باولر پر ہوتا ہے کہ وہ کیسی گیند بازی کرتا ہے اچھی گیند بازی فتح کے لئے بہت ضروری ہے

نارٹجے کا مزید کہنا تھا کہ میں ہر وقت سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور ٹی ٹین سیکھنے کے لئے ایک اہم ایونٹ ہے جس میں آپ نے تیزی سے فیصلہ کرنا ہوتا ہے جو یقینا ایک کھلاڑی کے لئے بہت فائدہ مند بھی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اچھا پرفارم کروں اور ہر طرح کی کرکٹ کھیلوں اور اپنے آپ کو مصروف رکھوں جس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوں ۔نارٹجے نے ٹی ٹین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ایک اچھا ایونٹ ہے جس میں وہ کھلاڑی جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے مواقع کم ملتے ہیں ایسی لیگ میں ان کو سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے خصوصا بین الاقوامی معیار کے کھلاڑیوں اور بہترین سہولیات سے مزین اسٹیڈیم میں کھیلنا اہمیت کا حامل ہے خیال رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین کا آغاز تیئس نومبر سے ہو چکا ہے جبکہ اس کا فائنل چار دسمبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا ۔

error: Content is protected !!