پشاور نے قومی انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پشاور نے قومی انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

• فائنل میں کراچی کو 40 رنز سے شکست کا سامنا ۔

فیصل آباد 19 فروری، 2024۔

پشاور نے قومی انڈر 13کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پیر کے روز بورانوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور نے کراچی کو40 رنز سے شکست دیدی۔

پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر165 رنز بنائے۔

مرسلین خان نے آؤٹ ہوئے بغیر 51 رنز اسکور کیے جس میں تین چوکے شامل تھے۔فاروق اکبر نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز اور محمد سعد نے32 رنز بنائے۔

کراچی کی طرف سے حسن احمد نے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کی ٹیم جواب میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فیصل قربان چھ چوکوں کی مدد سے 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

ثناء اللہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہمدان فیصل نے 15 رنز کے عوض 3کھلاڑی آؤٹ کیے۔

error: Content is protected !!