سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ ؛ 21 فروری سے لاہور کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہوگا

 

سکل ڈیولپمنٹ کیمپ بدھ سے شروع ہوگا۔

لاہور، 20 فروری، 2024:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ 21 فروری سے 11 مارچ تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہوگا جس میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

منتخب کھلاڑیوں میں 100 پروگرام کے ٹاپ پرفارمرز اور 22-2021 اور 23-2022 کے انٹر ریجن انڈر 16ون ڈے ٹورنامنٹ کے پرفارمرز بھی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں تیرہ بیٹرز آٹھ اسپنرز، نو پیسر اور دو وکٹ کیپر شامل ہیں۔

کیمپ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی تجربہ کار کوچنگ اسٹاف کے تحت اپنی مہارت میں اضافے کی کوشش کریں گے۔

ہیڈ کوچ این سی اے شاہد انور کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید تکنیک سے آراستہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

انڈر 16 سے اگلے ایج گروپ میں منتقلی ان نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے اور اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس کیمپ کا مقصد ان کی صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس منتقلی کو ممکن بنانا ہے۔

کیمپ میں شریک کھلاڑی یہ ہیں۔

بیٹرز۔ عدیل مشتاق، افکار درانی، علی حسن بلوچ، ارسلان علی، فرحان یوسف، محمد اویس، محمد فرحان، محمد طیب عارف، محمد زبیر، سمیر اختر، سمیر منہاس، سید علی مہدی اور عثمان غنی۔

اسپنرز – عادل وحید، احمد حسین، اذان کبیر، غلام مصطفیٰ، محمد حسن خان، مومن قمر، محمد حذیفہ اور نور حبیب۔

فاسٹ بولرز۔ علی رضا، اویس رحیم، ایان سلیم، حضرت علی، انعام اللہ، خالد احمد، محمد طلحہ خانجی، محمد شعیب اور سلمان احمد۔
وکٹ کیپر – حسن اعجاز اور محمد انصار اللہ۔

سپورٹ اسٹاف – تیمور اعظم (ہیڈ کوچ) منصور امجد ( اسسٹنٹ کوچ) فہد الحق (اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن بولنگ کوچ) ریحان ریاض ( فاسٹ بولنگ کوچ) عبدالرحمان (اسپن بولنگ کوچ )،

فہد اکرم ( فیلڈنگ کوچ)، ندیم افضل (اسسٹنٹ فیلڈنگ کوچ ) محمد یوسف (بیٹنگ کنسلٹنٹ وزٹنگ ) ارشد جاوید (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) ریحان خالد (فزیو تھراپسٹ) اور بلال عمر (انالسٹ )۔

error: Content is protected !!