بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری زبردست ہے، میتھیو ہیڈن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ میلبورن فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ ہے۔میلبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ سے پہلے فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 4 بہترین فاسٹ بولرز اور کل ملا کر 7 بولنگ آپشن ہیں۔ہیڈن کا کہنا تھا کہ سب پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کا خواب دیکھ رہے تھے۔

 

پریس کانفرنس میں میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ شاداب خان کے رن آئوٹ نے سیمی فائنل ٹرن کر دیا تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کتاب میں بابر اعظم دبائو کا شکار تھے لیکن اس نے سیمی فائنل میں وہ کیا جو وہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری زبردست ہے، رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں 1992 ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کیں جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ایک جذباتی مہم ہے، ٹیم پر تنقید ہوئی جو برداشت کی۔

error: Content is protected !!