ہیوسٹن اوپن انڈر۔ 19 اسکواش چیمپئن شپ ; پاکستانی پلیئر محمد حذیفہ ابراہیم نے ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان اسکواش پلیئر محمد حذیفہ ابراہیم نے امریکہ میں ہونے والی ہیوسٹن اوپن انڈر۔ 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں امریکہ کے کرسچین کاپیلا کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان اسکواش پلیئر محمد حذیفہ ابراہیم (ڈپارٹمنٹ پاک آرمی) نے امریکہ کی اسٹیٹ ہیوسٹن ٹیکساس میں ہونے والی انڈر۔ 19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے گرینڈ ایونٹ میں ، امریکہ کےChristian Capella کو گیم اسکور 0-3، 11-4، 11-8، 12-10 سے شکست سے دوچار کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

واضح رہےکہ Christian Capella سیمی فائنل میں یو ایس اوپن چیمپئن Rishi Srivastavaکو شکست دے کر فائنل میں پہنچے تھے۔ جبکہ محمد حذیفہ ابراہیم نے امریکہ کے ہی Rustin Wiserکو ایک سخت مقابلے کے بعد گیم اسکور 1-3، 8-11، 8-11، 9-11، 10-12سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔

اس فتح کے ساتھ محمد حذیفہ مجموعی طور پر 35واں انٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

error: Content is protected !!