ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 ; ملتان سلطانز کی تیسری کامیابی ‘ لاہورقلندرز کی شکست کی ہیٹرک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے نویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں اور ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف 167 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 167 کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 167 کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان محمد رضوان 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ملتان کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

ملتان سلطانز کا سکواڈ ؛ محمد رضوان(کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزاہنڈرکس، خوشدل شاہ، افتخار احمد، یاسرخان، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی،شاہنواز دہانی ملتان کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کا سکواڈ ؛ صاحبزادہ فرحان، ونڈر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس بریتھ ویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان )، حارث رؤف، زمان خان سکواڈ کا حصہ ہیں۔

error: Content is protected !!